حافظ نعیم الرحمان

نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (نمائدہ عکس) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، پی ٹی آئی نے کے الیکٹرک کے خلاف بات کیوں نہیں کی؟ سیاسی جماعتیں اس وقت بات کرتی ہیں جب کےالیکٹرک کو فائدہ ہو، خرم دستگیر کراچی کو ملک کا حصہ نہیں سمجھتے، ایم کیوایم نے قومی اثاثہ بیچنے میں مدد کی، ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کو ملکرکھایا اس کا جواب دینا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پٹیشن کوعدالتوں میں نہیں سنا جارہا، جن کے کیسز سننے ہوتےہیں رات 12بجے بھی سنے جاتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کےالیکٹرک کی نجکاری کےخلاف تھے، کےالیکٹرک پر عوام کے 42ارب واجب الاداہیں، کےالیکٹرک عوام کو 42ارب روپے اداکرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کےالیکٹرک کی سرپرستی کررہا ہے، چیئرمین نیپرا کےالیکٹرک کے خلاف کیا کررہے ہیں؟ یہ کےالیکٹرک کےخلاف صرف کمنٹس پاس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن، منٹننس کے اخراجات میں1300 فیصد اضافہ کیا گیا، کےالیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے، انہوں نے صرف 18فیصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا۔ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کو3 سال میں 80فیصد یونٹ بڑھانے تھے، ان کو 17سال پہلے 1.4ارب روپے سبسڈی دی جارہی تھی اور اب 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ کےالیکٹرک کے صارفین میں 78فیصد اضافہ ہوا، تمام جماعتیں کےالیکٹرک مافیا کی سپورٹرز ہیں، کےالیکٹرک سے معاہدے بھی انہی جماعتوں نے کیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ مہنگی بجلی ملتی ہے، کراچی والوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں