ترکی

نیٹو نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا، ترکی

انقرہ(عکس آن لائن)ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے ایک بیان میں شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحادنیٹو پر سخت تنقید کی ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ نیٹو نے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع آکار نے کہا کہ گذشتہ ہفتے لندن میں ہونے والے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں اتحاد کے ممبران کسی حتمی سمجھوتے تک نہیں پہنچے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو نے اپنے اتحادی ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

خلوصی آکار نے بتایا کچھ حلقوں کے لیے یہ سمجھنا غیر منطقی ہے کہ ہم اپنی قومی سلامتی کے دفاع میں جو اقدامات اٹھا رہے ہیں انہیں نیٹو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سربراہ اجلاس میں کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں