فخر زمان

نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کیرئیر کی بہترین اننگز تھی،فخر زمان

بنگلورو (عکس آن لائن)بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے گیم پلان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں معلوم تھا کہ بارش آئے گی اس لیے ہم نیاپنی کلکولیشن پوری کر رکھی تھی، جب بابر آیا تو اس نے لمبی پاٹنر شپ کی بات کی، 20 اوور سے پہلے ہمیں پیغام ملا کہ تھوڑے رنز اور بنائیں تاکہ ڈی ایل کے تحت ہم آگے رہیں۔اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت اچھا تھا اسپنرز کیلئے اس میں کچھ نہیں تھا،

بیٹنگ وکٹ پر ہمارے بولرز نے نیوزی لینڈ کو 30 سے 40 رنز کم بنانے دیے ہیں، اگر میچ پورا ہوتا تو ہم ہدف کی جانب جاتے۔فخرزمان نے کہا کہ جب میں نہیں کھیل رہا تھا تو اپنی فٹنس اور فارم پر کام کررہا تھا، آج پلان کے مطابق بیٹنگ کی، میرا دن اچھا تھا اور میں خوش نصیب تھا۔

انہوںنے کہاکہ ٹیم منیجمنٹ ہمیں یاد دلاتی رہتی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوا، اس ٹیم میں بہت صلاحیت ہے، پاکستان ٹیم کو ردھم مل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں