وسیم اکرم

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی،وسیم اکرم

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کی تیاری کے لیے ہماری ٹیم کے پاس 10 دن ہوں گے جس میں ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی۔اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ 14 روز کے حالات نے ٹیم کو ذہنی طور پر بھی تھکا دیا ہوگا۔ دوسری جانب وسیم اکرم نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں بھی پلیئرز کو تربیت دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد قومی اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں