سندھ ہائیکورٹ

نیب کی درخواست مسترد، سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ایس سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدف شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ وکیل صدف شرجیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو کاروبار اور بیٹی سے ملنے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے وہ واپس نہیں آئیں گی۔

نیب پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں