فرح خان

نیب طلبی نوٹس، فرح خان نے قومی احتساب بیورو کو جوابی نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان نےقومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بھیجے گئے 20 جولائی کو طلبی کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے،

قومی احتساب بیورو( نیب)کی جانب سے فرح خان کو طلبی کے نوٹس پر کارروائی روکنے کے لیے نیب کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

فرح خان کی جانب سے نوٹس اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرائیویٹ شخص کے خلاف انکوائری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلبی نوٹس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نیب کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور نیب قائم مقام چیئرمین اس قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا،مراسلہ کے مطابق نیب میں کی گئی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں لہذا ، نیب کے نوٹسز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

فرح خان کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرنیب میں طلبی کا نوٹس فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تواعلی عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں