ڈاکٹر عارف علوی

نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں’صدرعارف علوی

لاہور(عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے

ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا.

گھروں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے ،پنجاب میں ہائوسنگ سے

متعلقہ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے

کہا کہ کی نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں