انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات ،وزیراعظم سے ہدایات لیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں