نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

لندن(عکس آن لائن)لندن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی،

دونوں رہنماﺅں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16لاکھ برطانوی پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور آبادکاری کے عمل میں پاکستان کی حمایت کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں