نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

لاہور (عکس آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے درمیان گورنر ہائوس لاہور میںملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ نگران وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیوں کو سالا نہ فنڈنگ میں خاطر خواہ کمی کے مسئلے کی طرف متوجہ کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیاںہائر ایجوکیشن کمیشن کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کے باعث خسارے کا شکار ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ اور مالی معاملات میںبہتری لانے میںمدد کرے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے بالخصوص معاشی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں