نکاسی آب نالے

نکاسی آب نالے پر دو بڑی پارٹیوں کا جھگڑا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن)نکاسی آب نالے پر دو بڑی پارٹیوں کا جھگڑا30منٹ ہوائی فائرنگ اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کی دونوں پارٹیوں کے خلاف کاروائی مقدمات درج کر لیے-

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پٹھانکے چیمہ میں نکاسی آب نالے کاجھگڑا کافی عر صہ سے چلتا آرہا ہے اسی سلسلہ میں ایک فریق نے نالہ کو مٹی ڈال کر بند کر دیا دوسرے فریق نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہو ائی فائر نگ کر دی جسکے نتیجہ میں پورے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سید قیصر عباس نے موقف میں بتایا دونوں فریقین کا جھگڑا نالے کی وجہ سے پیدا ہوا فائرنگ کر نے والے ملزمان نوازش،احسان،صغیر ،اختر سکنہ دلاور چیمہ کوگرفتار کر کہ انکے قبضہ سے 1عدد کلاشکوف2عددرائفل 244ایک عدد پسٹل 30بوراور ایک درجن روند برآمد کر لیے ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں کی انسداد کاروائی بھی کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں