حارث رؤف

نکاح پر اہلیہ سے معافی مانگنے پر حارث رئوف کی وضاحت

لاہور (عکس آ ن لائن) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف نے نکاح پر اہلیہ، مزنا مسعود سے مانگی گئی معافی پر وضاحت دیدی۔تین روز قبل شاہین آفریدی اور حارث رئوف سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا گیا۔اس دوران کھلاڑیوں نے جہاں اپنے مداح طلبہ سے مزاحیہ گفتگو کی وہیں ان کے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔حال ہی میں رشتہ اذدواج میں بندھنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رئوف سے ایک طالب علم نے پوچھا کہ انہوں نے نکاح والے دن اپنی اہلیہ سے معافی کیوں مانگی تھی۔

اس سوال پر وہاں موجود سب ہی طلبہ نے خوب شور مچایا اور حارث رئوف سمیت سب کھلاڑی ہی ہنس دیئے ۔ حارث رئوف نے بڑی مہارت سے سوال کو گول مول کرتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، انہوں نے اپنی اہلیہ سے معافی نہیں مانگی تھی دراصل کیمرہ مین نے غلط شوٹ کیا تھا۔حسِ مزاح سے بھرپور حارث رئوف کے اس جواب کو طلبہ نے خوب انجوائے کیا اور حارث کی ذہانت کو داد دیتے ہوئے خوب شور بھی مچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں