شیخ رشید

نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگشیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں