طلبا کو پروموٹ

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کرنے کیلئے تمام مضامینِ میں پاس ہو نا لازمی

لاہور(عکس آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن شرط ہے وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کی بدولت طلبا کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کےپرچےچیک ہونےکےبعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔

جو طلبا دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔وزیرتعلیم ہنجاب کا کہنا تھا کہ نویں اور گیارہوں جماعت میں 40 فیصد سے کم امتحانات میں فیل پر پاسنگ گریڈ دیا جائے گا ،4 کیٹیگریز کے طلبہ کیلئے خصوصی امتحانات کا انعقاد ہوگا ، جو گریڈ بہتر کرنا چاہتے ہوں، جو کمپوزٹ امتحان دینا چاہتے ہوں، اوراضافی مضامین لینا چاہتے ہوں ان کیلئےخصوصی امتحانات ہوں گے، 40 فیصدسےزیادہ امتحانات میں فیل پربھی خصوصی امتحان ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو گیارہویں گریڈ میں 40 فیصد سے زیادہ امتحانات میں فیل ہوئے ہوں، اس حوالے سے خصوصی امتحانات کی تاریخ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجود ہے ،مشکل حالات میں عوامی حق میں بہتر فیصلے کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں