شاہ محمود قریشی

نوٹوں کے تھیلے سندھ ہاوس منتقل ہوئے ‘جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاوس میں نوٹوں کی بوریاں منتقل ہوئی ہیں ، جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ممبران کی بازیابی کے معاملے پر غور ہو گا، کیش کے ڈبے اور تھیلے سندھ ہاوس منتقل کیے گئے یہ کیا ہے ؟،جمہوریت کی بولی لگائی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کہا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ،عمران خان کو ہٹانے کیلئے پورے نظام کو داو پر لگایا جا رہا ہے ، اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہے پھر بھی ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے ، دیکھنا ہے الیکشن کمیشن کی جانبداری یا غیر جانبداری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں