نوویک جوکووچ

نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس(عکس آن لائن)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کیٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 36 سالہ سربین کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ہرا کر نہ صرف ٹورنا منٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ 36 سالہ نوویک جوکووچ کا سیزن 2023 کا چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میںمردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4ـ6 اور 3ـ6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

24 بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا۔نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔ نوویک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں