علیمہ خان

نومئی جلا ئوگھیرا ئومقدمات،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور( عکس آن لائن)لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبرتک توسیع کردی ۔

انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواستیںدائرکر دی جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی اس لئے استدعا ہے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت9دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر عظمی خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے بخشی خانے میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمی خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی، انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے، ہم عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں