نوشین شاہ

نوشین شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر اداکارہ نوشین شاہ نے مکہ مکرمہ سے اپنی والدہ کے ہمراہ انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللہ کا شکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے۔عمرہ ادائیگی پر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں