نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:13 سالہ لڑکا دو ہفتوں سے لاپتہ، ورثاءکا اغواءکا خدشہ، مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) 13 سالہ لڑکا دو ہفتوں سے لاپتہ، ورثاءکا اغواءکا خدشہ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ببر روڈ نوشہرہ ورکاں کے محمد اشرف انصاری جو کہ عرصہ دراز سے روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک یونان میں مقیم ہیں ان کا 13 سالہ بیٹا عدیل 2 جنوری کو گھر سے دودھ لینے گیا اور آج چودہ روزہ گزرنے کے بعد بھی گھر واپس نہیں آیا بچے کے ورثاءاس کی تلاش میں سرگرداں ہیں انہوں نے بچے کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا ہے مقامی پولیس نے گمشدہ لڑکے کے بھائی عدنان اشرف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں