نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں:مسلم لیگی راہنماءچوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے کی مریم نواز شریف سے ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) مسلم لیگی راہنماءچوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے گزشتہ روز جاتی امراءمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقات کی

ملاقات کے بعد چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف قائد میاں محمد نواز شریف کی جانشینی کا صحیح حق ادا کر رہی ہیں ان کی للکار سے جمہوریت کے دشمنوں پر لرزا طاری ہے اور ہم سب ان کے ساتھ چٹان کی مضبوطی کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے بتایا کہ محترمہ مریم نواز شریف نے جیل میں بند مسلم لیگی راہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کو بہادری اور جرات مندانہ انداز میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں پر فخر ہے آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ اور قائد میاں محمد نواز شریف کے سچے سپاہی ہیں ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے آپ کی کوششیں جلد کامیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں