نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) جماعت اسلامی نے لاک ڈاون کے تین سو سے زائد متاثرہ خاندانوں کے گھر راشن پہنچایا جس کا تمام انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا تھا
اس موقع پر جماعت اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں کے امیر میاں لیاقت علی الخدمت نوشہرہ ورکاں کے صدر چوہدری فاروق احمد کھارا نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے مصیبت کی اس گھڑی میں بھی ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران دو ہفتوں سے صرف دعوے ہی کر رہے ہیں ان کے پاس متاثرین تک راشن پہنچانے کا کوئی شفاف نظام نہیں اس لئے مخیر حضرات اپنے اردگرد دیہاڑی دار خصوصاً سفید پوش افراد کا خیال رکھیں انشاءاللہ پوری انسانیت اور پاکستان جلد کرونا کی وباءسے نجات پائیں گے