نور بخاری

نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیدیا

کراچی (عکس آن لائن)چند روز قبل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی خوبرو اور باصلاحیت اداکار ماہرہ خان نے اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مینیک ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ فلم ”رئیس” کے ریلیز ہونے اور رنبیر کپور کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ کو سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، انہیں پینک اٹیکس آنے لگتے تھے اوروہ بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

اس کے بعد انہوں نے اپنا علاج کروایا تھااور تقریباً 7 سال سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔ڈپریشن سے متعلق ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا۔نور بخاری نے ماہرہ خان کو اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دے دیا اور ان کی آسانی کے لیے دعا بھی کی۔

نور بخاری نے لکھا کہ اپنے رب کی طرف واپس لوٹ آو ، جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو رہا ہو تو روح کو جوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وقت ہے اپنا راستہ بدلنے کا۔ اللہ آپ کے درد کو آسان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں