چین

نوجوان ملک کی امید اور قوم کا مستقبل ہیں، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھٹے کراس اسٹریٹ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان ملک کی امید اور قوم کا مستقبل ہیں۔ کراس اسٹریٹ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے نوجوانوں کو احساسات و جذبات کا تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے زیادہ سے زیادہ نوجوان اچھے دوست اور شراکت دار بنیں گے جو فورم کے ذریعے ایک ساتھ چلیں گے ، مل کر سخت محنت کریں گے نیز آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے اور مادر وطن کے اتحاد کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی قوم کے عظیم احیاء کو عملی جامہ پہنانا تمام چینی عوام کی دیرینہ خواہش ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے نوجوان تاریخ کے عمومی رجحان کو سمجھیں گے، قومی راستبازی پر کاربند رہیں گے، قومی اتحاد کی حفاظت کریں گے، وقت کی بھاری ذمہ داریوں کو بہادری سے نبھائیں گے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کے صحیح راستے پر مضبوطی سے چلیں گے.

اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی کے مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے چینیوں کے ہاتھوں میں رکھنےکے لئے جدوجہد کریں گے۔ چھٹے کراس اسٹریٹ یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب اور مرکزی فوم 15 ستمبر کو ہانگ چو، میں  منعقد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں