راجہ پرویز اشرف

نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کیمرکزی رہنما و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے۔ ایک انٹرویومیں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی کیلئے بھی ایسے حالات پیدا نہیں ہونے چاہئیں کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائے، بینظیر بھٹو کو بھی جلا وطنی کاسامنا کرنا پڑاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاست میں کچھ آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی، ہمیں برداشت ،ایک دوسرے کو اسپیس دینا اور اچھی سیاست شروع کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں،بطور سابق وزیراعظم کہیں جاتے ہیں تو سفارتی عملہ استقبال کرتا ہے، لیکن ہمیں سلوٹ نہیں کراچی میں بم پڑے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ نوازشریف لمبا عرصہ گھر سے باہر رہے،گھر سے باہر رہنا بڑا مشکل ہوتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کی واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی لیگل پوزیشن کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں، ن لیگ کی جانب سے بیانات آرہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قائد ن لیگ کو سسلین مافیا کہنا درست نہیں تھا، موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کااستعمال آج کل زیادہ ہو رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ سب کو ایک جیسے حالات ملے، برابرکا مقابلہ ہو،کسی کی دخل اندازی نہ ہو، اس حوالے سے بلاول بھٹو نے کوئی غلط بات نہیں کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ 9مئی واقعات کی سب مذمت کررہے ہیں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، اگر آپ سزا نہیں دیتے تو ہمارا نظام ختم ہو جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں