شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہمارامقصد ہے’ شہباز شریف

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں آئندہ عام انتخابات اورپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

سابق ارکان قومی اسمبلی افتخارنذیر، رانا اشتیاق، ساجد مہدی جبکہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ اوراحسان رضاخان نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہبازشریف نے 21اکتوبرکومینارپاکستان پرتاریخی جلسہ منعقد کرنے پرپارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہمارامقصد ہے، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے،اللہ تعالی کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے،نوازشریف نے ہمیشہ ملک اورعوام کی خدمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں