اسد قیصر

نواز شریف کی تقریراپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ تھی،اسد قیصر

اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر ان کے اپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جو اگست 2022 کے اعداد و شمار بتائے تب ان کے بھائی کی حکومت تھی۔

اسد قیصر نے کہاکہ پی ٹی آئی سے ہونے والی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، شفاف انتخابات کا انعقاد کریں، آئیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کا موقع دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں