نواز شریف

نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کے لئے درخواست دائر

لاہور (عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مقف پیش کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا،

ان کے خلاف عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا، شیخ رشید اور سراج الحق نے عمران خان کا ساتھ دیا، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے، عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں