سید خورشید شاہ

نواز شریف! پاکستان بچاؤ، کسی کی مدد سے نہ آؤ، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپیل کروں گا کہ نواز شریف پاکستان بچاؤ کسی کی مدد سے نہ آؤ۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کروں گا نواز شریف ملک بچائو، کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ۔

اْنہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف تھا کہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا گیا ہے، نواز شریف کو اعلان کرنا چاہیے کہ میں آ گیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے، پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے۔

سیدخورشید شاہ نے سوال کیا کہ آئین، قانون اور کلاز ہمارے پاس موجود ہیں، کچھ لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سے ریاستی اداروں کو جلایا یا جلوایا، کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزا دینے کے قابل ہوں گی یا نظر انداز کر جائیں گی۔اْنہوں نے کہا کہ ماضی کی بہت مثالیں ہیں عدالتوں نے کیس لینے سے انکار کر دیا کہ ہم پر دباؤ ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بڑے بڑے دہشت گردوں کیکیسز بھی واپس کیے گئے تھے، وہ بھی دیکھنا ہو گا مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں