نواز شریف

نواز شریف سے فضل الرحمن کی ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال ، سیاسی حکمت عملی اور اشتراک عمل کے حوالے سے گفتگو

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی اور اشتراک عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ماڈل ٹائون آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اورصدر شہباز شریف نے خود مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا ۔ جے یو آئی (ف) کے وفد میں محمد اسلم غوری، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمود میاں ،انجینئر ضیا ء الرحمن، حافظ نصیر احمد احرار اور حافظ غضنفر عزیز جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی معاونت شہباز شریف ،مریم نواز ، اسحاق ڈار، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اورمریم اورنگزیب نے کی ۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاًآئندہ عام انتخابات میں سیاسی تعاون اور اشتراک عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ ملاقات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے ابتدائی فارمولے پر بھی غور کیا گیا اور آنے والے دنوں میں اس سلسلے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں