نواز شریف

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ،وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقات کی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم کو 3سے 5وفاقی وزارتیں دیئے جانے پر معاملات زیر غور ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،

سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 15سینئر لیگی رہنمائوں کے نام وفاقی وزراء کے لئے زیر غور ہیں، لیگی رہنمائوں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزرا کیلئے زیر غور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں