منظور وسان

نواز شریف الیکشن لڑیں گے مگر وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے،منظوروسان کی پیش گوئی

اسلام آباد(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ نواز شریف الیکشن لڑیں گے مگر وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے جاری بیان میں انتخابات سے متعلق پیش گوئیاں کرتے ہوئے بتایاہے کہ انتخابات سے 2دن پہلے بتاوں گا کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف الیکشن لڑیں گے مگر وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ الیکشن میں زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے،سندھ سے پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی بڑے مارجن سے سیٹیں جیتے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلوچستان سے بھی پیپلز پارٹی اکثریت میں ہو گی، پنجاب کی سرائیکی بیلٹ میں بھی پیپلز پارٹی کو پزیرائی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں