ہمایوں اختر

نواز شریف اداروں کی مخالفت بھی کرتے ہیں اوربوقت ضرورت انکے پاس بھی پہنچ جاتے ہیں’ ہمایوں اختر

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) والے اداروں کی مخالفت بھی کرتے ہیں اور بوقت ضرورت ان کے پاس بھی پہنچ جاتے ہیں، آج بھی سو فیصد پیچھے رابطے جاری ہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ معاشی سرگرمیاں روک کر کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم گیا ہے، عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان نے کوروناوباء کے دوران انسانی جانوں کے ساتھ اپنی معیشت کوبھی منفی اثرات سے بچایا ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے پارٹی رہنمائوں اور صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اخترخان نے کہاکہ جب آپ آئی ایم ایف سے کچھ مانگتے ہیں تو اس کا سٹینڈرڈفارمولہ ہے کہ سب سے پہلے کرنسی جسے اوور ویلیو رکھا گیا ہے اسے اپنی جگہ پر لائیں ۔ سابقہ حکمرانوںنے جو روپے کو اوور ویلیو رکھنے کیلئے جو”تجربہ کاری ” دکھائی تھی اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، اس سے درآمدات مہنگی ہوتی ہیںاورمہنگائی بڑھتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو نیچے لایاگیا ہے جس سے مینو فیکچرننگ سیکٹر کی گروتھ ہو گی جس سے معیشت کو ترقی اورروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصولی موقف یہ ہے کہ ان کی خواہش کے مطابق پاک فوج جو واحد مضبوط قومی ادارہ ہے وہ پنجاب پولیس اور آئی ایس سپیشل برانچ بن جائے اور ان کے تابعدار افسران ان اداروںکو چلائیں،نواز شریف کا امیر المومنین بننے کاشوق بہت پرانا ہے، یہ اداروں کی مخالفت بھی کرتے ہیں اوربوقت ضرورت اداروں کے پاس بھی پہنچ جاتے ہیں ، آج بھی سوفیصد پیچھے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جمہوریت کی انتہا دیکھیں کہ اب اگلی نسل کومتعارف کرایا جارہا ہے جو ملک وقوم کی قسمت کے فیصلے کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں