ننکانہ پولیس

ننکانہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ننکانہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ، رواں ماہ کے پہلے ہفتہ میں 32 مجرمان اشتہاری اور 17 عدالتی مفروران گرفتار کیے۔

ضلعی پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتگان21 ملزمان کو گرفتار کیا۔ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر 23 مقدمات درج کیے ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے 13پسٹلز، 4رائفل،5 بندوق، 1چھری اور 123 گولیاں برآمد کیں انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی میں 22 مقدمات درج کیے اور ملزمان کے قبضہ سے 5کلو 290 گرام چرس، 363لیٹر شراب، 170 لیٹر لہن اور 2 چالو بھٹیاں برآمد کی ہیں۔

ننکانہ پولیس نے 72 بلا نمبری اور غیر نمونہ موٹر سائیکلیں بھی بند کی ہیں۔ضلعی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر 10 مقدمات درج کیے۔ ساونڈسسٹم کی خلاف ورزی پر 8 جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کیے۔ڈی پی او ننکانہ اسمایل کھاڑک نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مﺅثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے، ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں