گراں فروشوں

ننکانہ صاحب:ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا، گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے گئے اور متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجدسمیت متعلقہ افسران کی شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف اپنا گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ایک سنگین جرم ہے جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتا ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کی پابندی پر بھی سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے گا اور تمام مارکیٹس اور بازاروں کو شام 8بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہ ہوگی ،ضلع بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کر دی جائیں گی اورگروسری سٹورز، جنرل سٹورز اورکریانہ کی دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی،میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔حکومتی فیصلے پر آج سے سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا،کسی بھی فرد کو خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے،حکومتی احکامات کی روشنی میں گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت ہو گی،مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ کورونا کیس والے علاقے میں نقل وحرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں