ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹے شدید زخمی

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں اور بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع کوٹ حسین خاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 40سالہ خاتون مختاراں بی بی اور اس کا 15سالہ بیٹا نواز شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے دونوں زخمی ماں بیٹے کو ملبے سے نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں