ڈینگی کا خاتمہ

ننکانہ ، ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا انتظام کریں،اسسٹنٹ کمشنر

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو کی زیر نگرانی نواحی گاﺅں

دریہ اور آدم پور کے تالابوں میں مچھلیاں چھوڑی گئیں جو ڈینگی لاروا کے خاتمہ میں معاون ثابت ہونگی.

اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے

ضلع بھر کے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں تا کہ

وطن عزیز سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے

شہریوں کو بھی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں، گلی محلوں اور

کام والی جگہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کریں ،پودوں کے گملوں اور کھلی جگہوں پر

پانی نہ کھڑا ہونے دیںاورپرانے ٹائر تلف کردیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے

سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی بیماری سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے

زیادہ آگاہی پیدا کریں جس کا سلسلہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک وسیع کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں