معمولی رنجش

ننکانہ:مخالفین نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

ننکانہ صاحب(نمائندہ عکس آن لائن)مخالفین نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 563گ ب میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے گھر میں زبردستی گھس کر فائرنگ شروع کردی اور 22سالہ محمد وسیم کو گولیوں سے چھلنی کردیا اطلاع پاکر ریسکیو1122کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے محمد وسیم کو شدید تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہ ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، بتایا جاتا ہے کہ سرعام فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا محمد وسیم ایم ایس ایم کا سرگرم کارکن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں