فیاض الحسن چوہان

(ن)لیگ کے منفی ایجنڈے کے باوجود عوام پنجاب حکومت سے مطمئن ہے،فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن ) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت کورونا وائرس کے حوالے سے صحافی برادری کی بھرپورخدمات کی معترف ہے،عثمان بزدار کی ہدایات پر میڈیا نمائندگان کے لئے بھی خصوصی ریلیف پیکج پر کام ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں بروقت حکومتی اقدامات سے کورونا کے پھیلاو کو محدود کیا گیا ہے،مگراس کے باوجود صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت نے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے تعلیم گھر چینل کا آغاز کیا اور پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں کمی، اساتذہ و اسٹاف کو نہ نکالنے پر آمادہ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے میڈیا نمائندگان کو نون لیگ کی جانب سے دی گئی حفاظتی کِٹس کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیس ماسک،صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کو مکمل حفاظتی کٹ کا نام دے کر سستا مذاق کیا گیا،نون لیگ کی جانب منفی پراپیگنڈے کے باوجود عوام بزدارحکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بزدار حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے صحافی برادری کی بھرپور خدمات کی معترف ہے اور عثمان بزدار کی ہدایات پر میڈیا نمائندگان کے لئے بھی خصوصی ریلیف پیکج پر کام ہو رہا ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہر قسم کی طبی، تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں