رانا ثناءاللہ

(ن)لیگ نے کسی بھی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کسی بھی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، (ن)لیگ قومی حکومت کے بجائے مڈٹرم انتخابات چاہتی ہے۔

منگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں دل کے آپریشن کے بعد فوری واپس آ جائیں گے اور مسلم لیگ(ن) نے کسی بھی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، (ن)لیگ قومی حکومت کے بجائے مڈٹرم انتخابات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کےلئے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں