ملتان(عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نفسیاتی جنگ سے پاکستان میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے، عوام پر مایوسی کی کیفیت طاری کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نیکہا کہ ایل او سی پر فائرنگ اور عام شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، قوموں نے جنگیں افواج کی طاقت سے نہیں، مشترکہ نظریہ سے جیتیں، قوم منزل کا تعین کر لے تو کامیابیوں کی طرف بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی ایک طاقت ور قوم ہے، وقتی طور پر مالی مشکلات کا شکار ہیں مگر ہم ان پر بھی غلبہ پائیں گے، اتار چڑھائو قوموں کی زندگی کا حصہ ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں اور آگے بڑھتے جانا ہے۔