نسیم شاہ

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور ( عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 6ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ 6میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 20ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کرکے کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

میٹ ہینری نے کیریئر کے ابتدائی 6 ون ڈے میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر شان دار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کیوی بیٹرز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور مقررہ 10 اوورز میں صرف 29 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ کی شاندار بولنگ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیم میں شامل دوسرے فاسٹ بولرز کیوی بیٹرز کے سامنے جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔نسیم شاہ 30 سے کم رنز دینے والے واحد پاکستانی بولر تھے، اور ان کا اکانومی ریٹ بھی تمام بولرز میں سب سے کم 2.90 تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں