ڈاکٹر ظفر مرزا

نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی، ظفر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی ،

حکومت صحت کی پالیسی میں نرسوں اور مڈوائف کے کردارکو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے ،حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی،نرسوں کو صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ اساتذہ محققین اور مشیران کے طور پر جانچنا ہوگا ۔

منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 12 مئی کو پوری دنیا میں نرسز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسز اور مڈوائف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،نرسز دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 کو نرسوں اور مڈوائف کاعالمی سال قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈبلیو ایچ کے مطابق دنیا کو صحت کی کوریج حاصل کرنے کیلئے نو ملین مزیز نرسز اور دائیوں کی ضرورت ھے ،نرسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کو 13 لاکھ مزید نرسوں کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں تقریبا 87000 رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے نرسنگ پیشہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ھے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ میں نرسوں کا کلیدی کردار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت صحت کی پالیسی میں نرسوں اور مڈوائف کے کردارکو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے ،حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ نرسوں کو صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ اساتذہ محققین اور مشیران کے طور پر جانچنا ھوگا ۔ انہوںنے کہاکہ منصوبہ کے تحت موسم ِخزاں میں پمز کالج آف نرسنگ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں 25 نرسوں کے پہلے بیچ میں پمز کے ہی اسکول آف نرسنگ سے بنیادی نرسنگ کوالیفائی کرنے والے طالب علموں کو پبلک ہیلتھ کے1 سالہ پوسٹ بیسک کورس میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پبلک ہیلتھ کا یہ ڈپلومہ پروگرام دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام تک قابل توسیع ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ نرسنگ کی بنیادی تعلیم کے آغاز سے ہی منتخب طلباء کو اپنی خدمات انجام دینے کے لئے تیار کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد 27 شہری اور 23 دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، دیہی یونین کونسلیں 133 دیہات پر مشتمل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 25 پبلک ہیلتھ نرسوں کا پہلا بیچ آئی سی ٹی کے ضلعی ہیلتھ سسٹم میں شامل کیا جائے گا ، جو ہر دیہی یونین کونسل کے لئے ایک اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں