شادی بیاہ

نجی مقامات اور گھروں میں بھی شادی بیاہ اور اجتماعات تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

پشاور (عکس آن لائن)پشارو بھر میں عوامی مقامات اور شادی ہالوں میں شادی بیاہ اور اجتماعات پر پابندی تھی تاہم اب سے نجی مقامات اور گھروں میں بھی اس طرح کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن سرکاری دفاتر میں 12 بجے چھٹی ہو گی جبکہ عام دنوں میں معمول کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے ہو گا۔عوامی سہولت کے پیش نظر کریانے کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور روزمرہ اشیا ضروریہ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ دیگر بازار اور مارکیٹس صرف صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ تمام سیاحتی مقامات پر لوگوں کے جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام ریسٹورنٹس کے احاطے میں لوگوں کو کھانا دینے پر پابندی ہوگی ، البتہ ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ حجام کی تمام دکانیں اور بیوٹی پارلر ز15 دنوں کیلئے بند ہوں گی۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ جراثیم کش لوشن کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تمام سرکاری اجلاسوں میں پانچ سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی کا فیصلہ، ضروری نوعیت کے اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کئے جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں