ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن

نا رووال ضلع میں صرف کام کر نے وا لے افسران ہی رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک

نا رووال ( نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک نے تما م افسرا ن کو سختی سے ہدا یت کی ہے کہ ضلع میں صرف کام کر نے وا لے افسران ہی رہیں گے ،سست اور غیر ذمہ دار آفیسر کی کو ئی ضرورت نہیں ، ڈینگی سرویلینس پر ایک فیصد بھی غفلت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ، اسسٹنٹ کمشنرز اورسی ای او ہیلتھ سر ویلینس ٹیمو ں پر کڑی نظر رکھیں ، کا غذی کا روائی کسی صورت بر داشت نہیں ۔

انہو ں نے یہ با ت آج کمیٹی رو م میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ز ڈا کٹر فیصل سلیم ،محمد حنیف ،اسسٹنٹ کمشنر زوقار اکبر چیمہ ،عمر عثما ن اکر م ،سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد ، سی ای او ایجو کیشن میا ں محمد جمیل ، فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈا کٹر محمد طارق ،ڈسٹر کٹ کو ارڈی نیٹر بر ائے نیشنل پر و گرا م ڈ اکٹر سید نو ید حید ر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈا کٹر خا لد محمو د ، انٹا ما لو جسٹ اما نت علی ،سی ڈی سی محمد ریا ض،محمد افضل ،محمد اکرام سمیت پا پو لیشن ،لا ئیو سٹا ک ،فوڈ ،زراعت ،میو نسپل کمیٹیز و دیگر متعلقہ افسرا ن نے اجلاس میں شر کت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تما م افسران ڈینگی لاروا کے انسدا دکے لیے سرویلینس سر گر میو ں کو مزید تیز کر یں اور فیلڈ میں آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ ڈینگی کو افزا ئش کا مو قع نہ ملے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلا ف مہم پو رے جو ش و جذبے سے جا ری رہنی چا ہیے اس سلسلہ میں محکما نہ کو ششیں ما ند نہیں پڑنی چا ہیے تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ ڈینگی لا روے کی پیدا ئش و افزا ئش کے ممکنہ ذرائع کا سرا غ لگا کر ان کا مکمل صفایا یقینی بنا ئیں اوررو زانہ کی بنیاد پر کی جا نے وا لی کا روائی کو آپ لو ڈ کریں ۔

سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد اور ڈی ایچ او ڈا کٹر محمد طار ق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں جا ری اقدا مات کے بارے بتایا کہ کر ونا وائر س کے پھیلا ﺅ کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدا مات کے تحت انسدا د ڈینگی کے حوا لے سے سر ویلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں کا م کر رہی ہیں اور روزا نہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں پٹرول پمپس ،قبر ستا ن،پارکس و دیگر ہا ٹ سپاٹ چیک کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں