روسی صدر

ناوالنی کو علاج کی اجازت دی گئی تھی، روی صدر پوٹن

ماسکو (عکس آن لائن) روسی صدرنے کہاہے کہ انہوں نے ذاتی طور پرناوالنی کو جرمنی میں علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔ ادھر اپوزیشن لیڈر ناوالنی نے کہاہے کہ ان کو زہر دینے کے پس پردہ پوٹن تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روسی حکام قانونی طور پر ناوالنی کو کومے کی حالت میں بیرون ملک جانے سے روک سکتے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجازت نہ دیتے تو وہ اس وقت ملک سے باہر نہیں جا سکتے تھے جب وہ بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

صدر پوٹن نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔پوٹن نے مزید واضح کیا کہ جب ناوالنی بے ہوش ہو گئے تھے، تب ان کی اہلیہ یولیا نے انہیں بیرونِ ملک علاج کی خاطر لے کر جانے کی خواہش کا اظہار ایک خط میں کیا تھا۔ روسی صدر کے مطابق انہوں نے خط دیکھنے کے بعد ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دفتر استغاثہ کو فوری طور پر ناوالنی کو بیرون ملک لے کر جانے کا اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں