قومی اسمبلی اجلاس

ناموس رسالت کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالت کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ ،سپیکر نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا

جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے، آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف ایمان اور کا مظاہرہ کریں،جس کے بعد ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرےگی جس میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں