اسلا م آباد(عکس آن لائن)نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احتساب عدالت نے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس میں تاخیر پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا جاسکا ؟،نیب26 جون تک تفصیلی جواب جمع کرائے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،احسن اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،رہنمان لیگ احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ،نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی۔نیب نے کہاکہ کوروناکے باعث تحقیقات میں دیرہورہی ہے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعدریفرنس دائرکردیں گے،جج محمد بشیر نے کہاکہ بتائیں ریفرنس دائرکرناہے یاکیس خارج کردیں۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال خود روسٹرم پر آگئے ،احسن اقبال نے کہاکہ میڈیا میں نیب والے میری کردار کشی کررہے ہیں ،جج محمد بشیر نے کہاکہ میڈیا والی باتوں کاجواب باہر جا کر میڈیا پر ہی دیں ،احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال ہو گیا یہ لوگ میرے خلاف تحقیقات کررہے ہیں ،میرے ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیاجائے ،نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کررہیں اورریفرنس خود نہیں لاتے۔
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کو(ن)لیگ کی تنقیدپسندنہیں،یہ جھوٹ کوسچ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،لیگی رہنما نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف ہے،حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کوکوروناکے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آزاداورمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔