سینیٹر ساجد میر

نارووال،ہمیشہ رہنے والی زندگی کیلئے وقت نکالیں، احکام الٰہی کی پیروی کریں ۔سینیٹر ساجد میر

نارووال(نمائندہ عکس آن لائن) ہمیشہ رہنے والی زندگی کیلئے وقت نکالیں، احکام الٰہی کی پیروی کرنے سے ہی

کامیابی نصیب ہو گی۔ اتباع رسولاپنا مشن بنائیں، دنیا کی عیش و عشرت سے باہر نکلیں، ان خیالات کا اظہار

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر نے مرکزی جامع مسجد اہل حدیث

نارووال کی ازسرنوتعمیر مکمل ہونے پرجمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے

مزید کہا کہ ہم چند روزہ عارضی زندگی کیلئے کتنی محنت اور کوشش کرتے ہیں ، لیکن افسوس کہ وہ دائمی

زندگی جو ہمیشہ رہنے والی ہے اس کے لئے ہمارے پاس وقت نہیں، دین کی دولت ہی سب سے بڑی دولت ہے ،

دین کو دنیا پر ترجیح دیں، اسی میں ہماری کامیابی ہے ۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت پٹری سے اتر چکی ہے اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ

ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ایجنڈے پر اکھٹے ہوں کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ اپوزیشن

کا اتحاد ملک مفاد کی بہتری کےلئے ضروری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں

کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے ، بدقسمتی سے کشمیر پر حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں ،

اپوزیشن اتحاد کی کوشش جاری ہیں،وقت آنے پرسب حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ،

مہنگائی ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ایک سوال کے

جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ، اسلام آباد میں مندر سرکاری

خرچہ پر نہیں بننا چاہئے ، اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث نارووال کے ضلعی امیر حافظ عبدالمجید بٹ،

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے سینئر نائب صدر عبدالوحید بٹ، سٹی صدر حاجی الیاس بٹ، ضلعی صدر یوتھ

چوہدری محمد شعیب مہیس ،انجمن تاجراں کے چیئرمین حافظ عمران بھٹی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق اُپل

کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں