نئے چیف جسٹس

نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ نے حلف اٹھالیا

اسلام آ باد (عکس آن لائن) فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حلف لیا۔

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔

جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اکتوبر 2016 میں استعفی دیدیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں