چوہدری محمد سرور

نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی،چوہدری محمد سرور

لاہور(آئی ا ین پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے، نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی۔ اتوار کو اپنے بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کرے گی، 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے نہ ہی حکومت کہیں جانے والی ہے، ملکی ترقی واستحکام کے لیے تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے حقیقی لیڈر ہیں مخالفین کے دبا میں نہیں آئیں گے، سفارتی اور معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، تحر یک انصاف ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی، آج ملکی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے۔ چوہدری محمد سرور کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان سے تر سیلات میں مسلسل ا ضافہ ہورہا ہے، احساس اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام حکومتی غریب دوستی کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں